۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله محمدرضا ناصری یزدی

حوزہ / شہر یزد کے امام جمعہ نے کہا: دشمن مختلف حربوں سے معاشرے کو ناامید کرنا چاہتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگ دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ محمد رضا ناصری نے نماز عید قربان کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہمیں اپنی زندگی میں خداوند متعال کے لطف و عنایت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: ہمارے خالق نے ہماری زندگی کو اس طرح قرار دیا ہے کہ ہم ترقی و پیشرفت کریں اور جو بھی اس راستے سے ہٹ کر زندگی گزارے اس نے خدا کے بتائے ہوئے راستے کو چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: انسان فنا ہونے والا نہیں ہے اور جو چیز فنا ہوتی ہے وہ انسان کا خاکی جسم ہے۔

آیت اللہ ناصری نے کہا: خدا نے انسان کو فکر کرنے، ارادہ کرنے اور کوشش کرنے کی صلاحیت عطا کی ہے تاکہ وہ اپنے نفس کو مضبوط بنائے اور انسان کے نفس کی حرکت خدا کی طرف ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا: عبادت اور بندگی انسان کے لئے قربِ خداوندی کے وسیلے ہیں۔

ایران کے شہر یزد کے امام جمعہ نے کہا: خدا کے راستے پر ہر حرکت انسان کو ایک قدم خدا کے نزدیک تر کر دیتی ہے۔

انہوں نے کہا: جو خدا کی بندگی اور اطاعت نہیں کرتا وہ گناہ اور فسق و فجور کی طرف جاتا ہے اور ہمیشہ مال جمع کرنے کی فکر میں رہتا ہے۔ وہ ہر لمحے کمال کے راستے سے ہٹتا جاتا ہے اور اس کا مرتبہ حیوانات سے بھی پست تر ہوجاتا ہے۔

آیت اللہ ناصری نے کہا: اپنی، خاندان اور معاشرے کی ضروریات پورا کرنے کے لیے رزق و روزی کی ضرورت ہے۔ اسے حاصل کرنے کے لئے کبھی انسانوں کی مدد کی بھی ضرورت ہوتی ہے لیکن بعض اوقات انسان؛ انسانوں سے مایوس ہوتا ہے پس انسان کو خدا سے مدد طلب کرنی چاہیے کیونکہ خدا انسانوں کو ہرگز مایوس نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا: خدا پر توکل اور اس کے فضل و کرم کی امید انسان کو الہی خزانے سے متصل کر دیتی ہے۔ جو لوگ خدا کو چھوڑ کر دوسروں سے امید لگا بیٹھتے ہیں وہ ناکام ہوتے ہیں۔

شہر یزد کے امام جمعہ نے کہا: آج جب لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ بچے پیدا کرو تو وہ کہتے ہیں کہ "ہم ان کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے" حالانکہ یہ فکر بہت غلط ہے کیونکہ روزی دینے والا خدا ہے۔

انہوں نے کہا: مشکلات سے نکلنے کا ایک راستہ تقوا اختیار کرنا ہے۔ جو شخص تقوی اختیار کرے گا اس کی مشکلات دور ہو جائیں گی یہ خدا کا وعدہ ہے۔

دشمن مختلف حربوں سے ہمارے معاشرے میں یاس و ناامیدی پھیلانے کی کوشش میں ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .